بلاول بھٹو کا پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے ملکی سرحدوں کا دفاع ، ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے یوم دفاع سے متعلق پیغام جاری کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے سپاہی قوم کے ہیرو ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی سیاسی قوتیں نظریہ پاکستان کی علمبردار ہیں
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پہلے جمہوری طور منتخب ہونے والے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمارے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے بیلسٹک میزائل ٹکنالوجی متعارف کرائی، جس سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جمہوری حکومتوں کے دوران ہمیشہ پاکستان کے دفاع کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News