کلفٹن انڈر پاس کو مخدوش قرار دے کر بند کردیا گیا

کراچی: کلفٹن انڈر پاس کو مخدوش قرار دے کر بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کیا جانب سے کلفٹن انڈر پاس کو عوام کے لئے غیر محفوظ قرار دیدیا گیا ہے جس کے بعد عوام کو اس حوالےسے خبردار بھی کردیا گیا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو کلفٹن انڈر پاس والے راستے کے استعمال سے اجتناب کرنے کی ہدایات بھی کردی ہیں۔
Clifton Underpass has been declared that it might collapse anytime, please avoid taking that route.#Karachi #KhiAlerts Via @RohailRamzanAli pic.twitter.com/pNKWvGI8L6
Advertisement— Karachi Traffic Updates (@KhiTraffic) September 3, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کے پی ٹی انڈر پاس کو عارضی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
ٹریفک پولیس نے انڈر پاس پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور اسے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے، ٹریفک کو انڈر پاس کے ساتھ والے روڈ پر موڑ دیا گیا ہے۔
انڈر پاس کی خستہ حالت ہونے سے متعلق پیغام سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے، انتظامیہ کا کہناہےکہ انڈر پاس کی مضبوطی سے متعلق تکنیکی ماہرین سے رائے لی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق تکنیکی ماہرین کی رائے لینے کے بعد انڈر پاس کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم فی الوقت شہریوں کو کے پی ٹی انڈر پاس کے بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

