Advertisement

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

PAk Armed answered the Indian forces firing on th LoC

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ پر  پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

اس ضمن  میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فورسز کا بھاری جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

کارروائی کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہفائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک دل فراز فرض کی ادائیگی میں شہید ہوا ہے جبکہ 34 سالہ شہید نائیک دل فراز کا تعلق مظفر آباد کے گائوں پنج کوٹ سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version