Advertisement

پاکستان خطے میں امن کیلئے مصالحانہ کردارادا کرتا رہے گا، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغان امن عمل، سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتے رہے گا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کےوزیرخارجہ سراج الدین مہریدین سےملاقات ہوئی ،جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں فروغ جبکہ زراعت اور سیاحت کےشعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں وزرائےخارجہ کے مابین افغانستان میں امن کی کاوشوں پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ کورونا وبائی صورتحال اور اس وبائی عفریت پر قابو پانے کیلئے اپنائے گئے موثر اقدامات پر بھی تبادلہءخیال ہوا۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اہم علاقائی و عالمی امور پر ایس سی او سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر پاکستان اور تاجکستان کے نکتہ نظر میں مماثلت کا پایہ جانا خوش آئند ہے۔

Advertisement

 وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے جوائنٹ منسٹیریل گروپ اور کثیر الجہتی جوائنٹ ورکنگ گروپس اہم فورمز ہیں۔

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے۔...

شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو بھارتی عزائم سے مسلسل باخبر رکھے ہوئے ہے جبکہ بھارت، اپنی ہندوتوا سوچ کے ذریعے پورے خطے کے امن و استحکام کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔

اس موقع پر ماسکو میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ظہور احمد بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version