میں اندر رہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا، شہباز شریف

ایف بی آر سمگلنگ روکنے میں ناکام، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد خزب اختلاف نے کہا ہے کہ میں اندر رہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قائد خزب اختلاف میاں شہباز شریف کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پھر بھی میں اندر رہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے اے پی سی سے پہلے ملاقات ہوئی تھی اور میں اس میٹنگ میں موجود تھا اور دیگر تمام پارلیمانی لیڈرز بھی موجود تھے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں گلگت بلتستان کے حوالہ سے میٹنگ میں بات ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News