ایل او سی پر غیر ملکی سفارتکاروں کی بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارتی...

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیاگیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیہ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔
دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی طرف سے سیز فائر خلاف ورزی پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے 28 ستمبر کو ایل او سی کے تندر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید اور چار معصوم شہری شدید زخمی ہوئے ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے رواں سال 2020 میں اب تک 2300 سے زائد با ر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News