Advertisement

سنتھیارچی کا وزارت داخلہ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

امریکی بلاگر سنتھیارچی کی جانب سے وزارت داخلہ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی بلاگر سنتھیارچی کے ویزہ میں توسیع نہ کئے جانے کے معاملے پر درخواست مسترد کردی گئی تھی جس پر سنتھیارچی نے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی بلاگر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دس سال میں پہلی دفعہ ویزا معیاد بڑھانے کی میری درخواست مسترد کی گئی ہے اور درخواست مسترد کرنے کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزارت داخلہ کے مطابق سنتھیا رچی کو 15 دن کے اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

 امریکی شہری سنتھیارچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا۔

واضح رہےکہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے جسے وہ پولیس اور عدالت کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

پی پی رہنما رحمان ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو سنتھیا رچی کے ویزہ میں توسیع کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version