Advertisement

بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ   نے ٹیلیفونک رابطہ  کیا۔

دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ  نے 31 اگست کو کابل میں ہونے والے پاک افغان کثیرالجہتی مذاکرات کے دوسرے دور کے کامیاب انعقاد پر افغان وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا  کہ پاک افغان کثیرالجہتی مذاکرات میں طے کیے گئے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب کو افغان طالبان نمائندہ وفد کے ساتھ وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان شروع سے اس موقف پر قائم ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا دیرپا حل فریقین کے مابین جامع مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  افغان امن عمل کو یقینی بنانے کے لیے  بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version