Advertisement

اپنی حفاظت خود کریں، ریاست سے کوئی توقع نہ رکھیں، مریم نواز

مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے لاہور موٹر وے پر زیادتی کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحے اور المیے میں فرق ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ سانحے اور المیے میں فرق ہوتا ہے،  سانحہ موٹر وے پر ہوا اور المیہ یہ ہوا کہ سی سی پی او کے پیغام سے یہ واضح ہو گیا کہ رات کے وقت شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی پی او کے بیان میں اس ملک کی عورتوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ موٹر وے پر ڈرائیونگ کرتی عورت ریاست کا مسئلہ نہیں، حکومت نہ حفاظت کر سکتی ہے نہ مظلوم کی داد رسی کر سکتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑیوں میں دن رات خاندانوں کے ساتھ سفر کرنے والے اور سرکاری گارڈز رکھنے والے حکومتی ارکان اور سی سی پی او کو کیا پتہ کہ ہر عورت کے پاس گاڑی موجود نہیں ہوتی، اس ملک کی عام عورت کو گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے،چاہے وہ کہیں بھی ہو اس کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  اس حکومت سے سوال کرنا چاہیے  کہ ایک بدنام زمانہ افسر میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں کہ اس کے دفاع کے لیے وفاقی وزرا ءبھی میدان میں اتر آئے اور سرکاری ترجمان بھی صف  آرا ءہو گئے ؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  کیا  آپ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ریاست 12 بجے کے بعد سو جاتی ہے  یا یہاں جنگل کا قانون ہے ؟ حکومتی رویہ تشویش ناک ہے آپ مظلوم کے بجائے مجرم کو الزام دے کر   بھیڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں،آپ کو شرم آنی چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ موٹر وے پر ہونے والے شرمناک اور اندوہناک واقعہ  سے پاکستان کی عوام اور بالخصوص خواتین ہل کر رہ گئی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  یہ پہلی حکومت آئی ہے جو نا صرف ہر واقعہ کا الزام مظلوم کو دیتی  ہے بلکہ کھلے عام یہ پیغام دے رہی ہے کہ  ہر کوئی اپنی حفاظت خود کرے ،ریاست سے کوئی توقع نہ رکھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version