Advertisement

نیب اپوزیشن کو دبانے کا ادارہ ہے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب اپوزیشن کو دبانے کا ادارہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماشاہد خاقان عباسی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیل کی پیشی تھی ۔  ہائیکورٹ کی کارروائی پر بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  نواز شریف کی غیر حاضری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔وکلاء نے میڈیکل رپورٹس پیش کی ہیں نواز شریف کی طبعیت ابھی سنبھلی نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  ہائیکورٹ نے گذشتہ پیشی پر وفاقی حکومت کو کہا تھا آپ تحقیقات کریں کہ نواز شریف کی صحت کیسی ہے۔ وفاقی حکومت نے آج تک جواب نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک شخص اپنا علاج چھوڑ کر یہاں پیش ہو جائے یہ ممکن نہیں ہے۔ نیب نے کل بھی ایک جھوٹے ریفرنس میں نواز شریف کو مفرور قرار دیا ہے۔جو بات سارا پاکستان جانتا ہے نیب کو اسکا علم نہیں ہے۔

Advertisement

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  نیب اپوزیشن کو دبانے کا ادارہ ہے ۔ شہباز شریف آج نیب لاہور میں پیش ہوئے ان کی اہلیہ اور بیٹی پر بھی کیس بنائے گئے۔ نیب کے تمام کیسز اپوزیشن سے متعلق ہی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کا کہ  پوری کوشش نیب اور عمران خان نے کر لی ہے لیکن ایک روہے کی کرپشن کا کیس نہیں بن سکا ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  چینی چوری نیب کو نظر نہیں آتی ہے نیب کو اپوزیشن اور نواز شریف نظر آتا ہے۔یہ احتساب نہیں انتقام ہے ۔  اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی کارروائیاں کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version