ایل او سی پر غیر ملکی سفارتکاروں کی بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سفارتکاروں نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خواتین اور بچوں سے بات چیت کی۔
غیر ملکی سفارتکاروں نے جوڑا بازار میں فائرنگ سے نقصان پہنچنے والی دکانیں دیکھیں اور ان کے بارے میں دکانداروں سے معلومات لیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے مقامی آبادی کے متاثرہ مکانات بھی دیکھے۔
سفارتکاروں کو مقامی آبادی کی حفاظت کے لیے بنائے جانے والے بنکرز بھی دکھائے گئے۔
ایل او سی کی صورتحال کا خود جائزہ لینے کا موقع فراہم کیے جانے پر غیرملکی سفارتکاروں نے شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

