Advertisement

نیب کا ایمان کرپشن فری پالیسی ہے، چیئرمین نیب

جاوید اقبال

چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پالیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیب کیسز میں ضمانت لینے والے ملزمان کیخلاف اپیلیں مجاز عدالتوں میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر بینک آف خیبر، مالم جبہ،بلین ٹری سونامی،کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقار پر غور کیا گیا جبکہ شوگرسبسڈی سیکنڈل میں شوگر ملز کی انتظامیہ اور دیگرمیں اب تک کی گئی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز،احد چیمہ، فواد حسن فواد، عبد الغنی مجید، انور مجید،حسین لوائی، شہباز شریف،مراد علی شاہ،قائم علی شاہ، اسحٰق ڈار،خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال،نور الحق قادری، منظوروسان،آغا سراج درانی،سید خورشید شاہ، شرجیل میمن،وسیم اختر،اعجاز جاکھرانی کیخلاف کیسز پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Advertisement

چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق مکمل کیا جائے۔

جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ نیب کی وابستگی صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹرجنرل اکاؤنٹبلیٹی، ڈی جی آپریشن نیب سمیت ڈائریکٹر جنرلزکی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version