انڈونیشین ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ

انڈونیشیا کی ایئرلائن نے پاکستان کے لیےفضائی آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی مثبت پالیسی کے ثمرات آنے لگے، انڈونیشیا کی لائن ایئر لائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈونیشیا کی ایئرلائن کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔
انڈونیشیا کی ائیرلائن’لائن ایئر ‘انڈونیشیا سے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی۔
سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے’لائن ایئر‘کواجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن کے اضافے سے زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ سفری سہولت بھی میسر آئیں گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

