Advertisement

جرم کی ایف آئی آر ضرور درج کی جائے، آئی جی پنجاب کی ہدایت

آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر جرم کی ایف آئی آر ضرور درج کریں تا کہ ہمیں اصل کرائم کا پتہ چلے اور درکار وسائل کے بارے میں اندازہ ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پہلی ویڈیولنک کانفرنس اور لاہور پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں انہوں نے لاہور موٹر وے واقعے پر اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

آئی پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ اور اختیارات سے تجاوز کرنیوالوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی میری اولین ترجیحات میں ہے۔

  انعام غنی نے پولیس افسران کو ہدایات کی ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفاتر کے دروازے سب کے لیے کھلے رکھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرا فیورٹ کوئی نہیں ہے میرے نزدیک وہ ہوگا جو عوامی خدمت اور کارکردگی میں آگے ہو گا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisement

لاہور موٹر وے واقعے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ موٹروے گجر پورہ میں خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزمان کوقانون کی گرفت میں لانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی اور مستقبل میں اگر کوئی ایسا واقعہ ہوا تو علاقے کے ذمہ دار پولیس افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version