Advertisement

پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کے لئے بڑی خوشخبری

ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر تین ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 ستمبر سے ماڑی انڈس اور اٹک سٹی کے درمیان اٹک پسنجر ٹرین جبکہ جنڈ اور اٹک سٹی کے درمیان جنڈ پسنجر ٹرین چلائی جائیں گی۔

اس کے علاوہ 27 ستمبر سے ملتان اور راولپنڈی کے درمیان مہر ایکسپریس چلائی جائے گی۔

اٹک پسنجر ٹرین ماڑی انڈس سے الصبح 3 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر داود خیل ،جنڈ، نمل، بوسال ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی صبح 8 بج کر 10 منٹ پر اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔

اسی طرح اٹک پسنجر ٹرین اٹک سٹی سے شام 5 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 9 بج کر 25 منٹ پر ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی جبکہ جنڈ پسنجر ٹرین جنڈ ریلوے اسٹیشن سے دوپہر 2 بجے روانہ ہو کر چورا شریف، بوسال، جھلار ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی سہ پہر 3 بج کر 40 منٹ پر اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔

Advertisement

اسی طرح جنڈ پسنجر اٹک سٹی سے دن  12 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دوپہر 1 بج کر  40منٹ پر جنڈ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔

اس کے علاوہ مہر ایکسپیرس  27ستمبر کو ملتان سے شام 5بجے روانہ ہو کر مظفر گڑھ لیہ، دریا خان، بھکر، کُندیاں ،فتح جنگ پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز شام 6 بج کر 30 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

اسی طرح مہر ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 6 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 7بج کر 30منٹ پر ملتان اسٹیشن پر پہنچے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version