Advertisement

کرنٹ لگنے سے اموات، کے الیکٹرک کیخلاف معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کے الیکٹرک

کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں  کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے کے الیکٹرک کے خلاف معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل  دے دی ہے۔

ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ  ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ اینفورسمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی کراچی جا کر تحقیقات  کرے گی۔کمیٹی نیپرا قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کو تلاش کرے گی۔

ترجمان نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ  جولائی اور اگست کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہلاکتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

نیپرا نے کمیٹی کو مکمل تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ کے تناظر میں کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version