وزیراعظم کا کراچی جانا بڑی تبدیلی ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کراچی جانا بڑی تبدیلی ہے کیونکہ یہ حکومت ہر وہ کام حکومت کرنے جارہی جس سے معیشت بہتر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گے اور ہر وہ کام کریں کے جس سے معیشت میں بہتری ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ناقص پالیسیاں ہی کہتی ہیں کہ انہوں نے معیشت کو تباہ کیا ہے لیکن اب عمران خان معیشت کو بہتر کرے گے۔
شیخ ریشد کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک عظیم فوج ہے اور دنیا کی تمام فوجوں سے بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہی کراچی میں ہوئے ستیا ناس کو ٹھیک کریں گی۔
اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ ساری کیمرے کی سیاست ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ یہ دھرنا اب نہیں دے سکتے اور جلسہ جلوس ہوتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

