کراچی: ننی بچی کے اغواء کی کوشش ناکام

کراچی میں ایک اور ننی بچی کے مبینہ طور پر اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں شہریوں کی مدد سے ایک اور معصوم بچی کو اغواء ہونے سے بچالیا گیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ ننھی بچی کو اغواء کرنے والے کو شہریوں نے مشکوک جان کر پکڑ لیا تھا جس کے باعث بچی کی جان بچالی گئی ہے۔
پولیس کے بتایا ہے کہ شہریوں نے مشتبہ شخص پر تشدد کیا اور بغدادی پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
پولیس کی جانب مبینہ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ ملزم نے کارروائی کے متعلق بتایا ہے کہ بچی کو لیاری بہارکالونی گھر کے قریب سے مبینہ طور پراغوا کیا تھا۔
پولیس کے مطابق بچی نے اپنا نام عاشہ بتایا ہے جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اہلخانہ تھانے پہنچ گئے تھے جس کے بعد بچی کو والد ولی محمد کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

