آج جمہوری تاریخ کا سیاہ دن ہے، شہباز شریف

ایف بی آر سمگلنگ روکنے میں ناکام، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد خزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج جمہوری تاریخ کا سیاہ دن ہے کیونکہ آج کے مشترکہ اجلاس میں پروسیڈنگز کو پاوں تلے روندا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرز چیمبر میں بلاول بھٹو زرداری، شہباد شریف، مولانا اسعدالرحمان سمیت دیگر راہنماؤں کی پریس کانفرنس ہوئی ہے۔
میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پہلی مرتبہ اپوزیشن لیڈر کو بھی ایوان میں بات نہیں کرنے دی گئی حتی کہ آج اسپیکر نے مجھ سے آنکھیں ملانے سے انکار کر دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج اسپیکر کا اسمبلی میں رویہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی ہدایات پر تھا جس کے زیر اثر اسپیکر نے تمام پارلیمانی روایات کو روند دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے اجلاس پر بحث ہو سکتی ہے لیکن اسپیکر صاحب کی جانب سے وہ بھی نہ کرنے دی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ایف اے ٹی ایف کے بلوں کی منظوری میں اپوزیشن نے پاکستان کے مفاد کا ساتھ دیا، ایف اے ٹی ایف پر 12 بل پاس کیے اور اس پر پوری اپوزیشن جماعتون نے پاکستانیت کا ثبوت دیا ہے لیکن حکومت کی ہدایت پر اسپیکر نے تمام حدوں کو پھلانگتے ہوئے ریڈ لائن کراس کر دی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جو کہتے تھے کہ یہ این آر او مانگتے تھے حلانکہ اپوزیشن تو پہلے ہی نیب کا شکار ہے جیلیں برداشت کر رہی ہے، ہم تو ملک کی بات کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں 22 کروڑ عوام نے اس قدر بدترین معاشی حالات نہیں دیکھے ہیں اور ہم حکومت کے اس رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

