لاہور موٹر وے واقعہ، وفاقی وزیراطلاعات کی شدید مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے لاہور موٹر وے پر دن میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے لاہور موٹروے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھناؤنی حرکت کرنے والے سیاہ کردار قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
موٹروے پر دوران سفر خاتون کی بےحرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گھناؤنی حرکت کرنے والے سیاہ کردار قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔یہ درندے قانون کے مطابق سزا پائیں گے۔متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) September 10, 2020
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لاہور واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI has taken notice of horrific incident near Lahore motorway last night and has instructed @IGPpunjab to apprehend the culprits and ensure they get strictest possible punishment.
Advertisement— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 10, 2020
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مجرموں کو مثالی سزا دی جائے، ایسے واقعے ناقابل قبول ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی لاہور میں دن دیہاڑے سڑک کے کنارے پر ایک عورت سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
واضح رہےکہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک عورت اپنے بچوں کے ہمراہ گجرانوالہ سے لاہور جارہی تھی، راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے انہیں سڑک کنارے رکنا پڑا۔
اتنے میں ہی دو نامعلوم افراد آئےانہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر عورت اور ان کے بچوں کو باہر نکالا اور سڑک کے اطراف میں بنے کھیتوں میں گھسیٹ کر لے گئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

