Advertisement

ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اسد عمر کا دوٹوک بیان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی کے تحت جاری وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی بروقت فنڈنگ سے  منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسد عمر نے بتایا ہے کہ پلاننگ کمیشن نے وزارتوں کے لئے پی ایس ڈی پی فنڈز کے جاری عمل میں مزید آسانیاں پیدا کی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود ، وزیر برائے معاشی امور خسرو بختیار، پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری منصوبہ بندی ، سکریٹری تعلیم ، اور وزارت منصوبہ بندی  کے سینئر عہدیداروں کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے مالی تعاون سے جاری منصوبوں کے معاملات اور درپیش  رکاوٹوں پر مکمل تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version