Advertisement

ہمارا کام پولیس سروسز کو عوام الناس کے لئے یقینی بنانا ہے، سی سی پی او لاہور

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے کہا ہے کہ ہمارا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس سروسز کو عوام الناس کےلئے یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سی سی پی او عمر شیخ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کورنر ہاؤس میں کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران سی سی پی او لاہور نے موٹر وے کیس سے متعلق گورنر پنجاب کو  بریفنگ دی اور کہا ہے کہ اگر میری گفتگو سے دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔

سی سی پی او کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو اپنے بیان پر وضاحت پیش کی گئی اور متاثرہ خاتون اور تمام طبقات سے معافی مانگنے بارے میں بتایا گیا۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ سے ایڈوائزرز ٹو سی ایم پنجاب، ہیلتھ ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب ایم پی اے محمد حنیف پتافی اور ایگریکلچر ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب سردار عبدالحئی کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement

ملاقات میں شہر لاہور کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور سے ملاقات میں ایم پی ایز صاحبان نے جرائم کے خاتمے پر مکمل سپورٹ کا اظہار کیا گیا ۔

اس ضمن میں سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ لاہور پولیس وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version