Advertisement

بی ایم سی بحالی تحریک کا بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

جام کمال خان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بی ایم سی کے طلباء ، ملازمین اور ڈاکٹرز کے مشترکہ وفد کی ملاقات ہوئی جس میں بی ایم سی بحالی تحریک نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

 ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بی ایم سی بحالی تحریک کے نمائیندے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری خزانہ کو ترامیم کے لیۓ اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائینسز کا ترمیمی بل کابینہ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور ایکٹ میں پائے جانے والے ابہام کو دور کریں گے۔

جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ بی یو ایم ایس کی سینیٹ کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق بی ایم سی اور کالج کے پرنسپل کے اختیارات بحال کر دیۓ جائیں گے جبکہ کالج کے ملازمین کا دوبارہ سے کالج کے تحت ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ بی ایم سی بحالی تحریک کے تحت دھرنا اور ہڑتال ہو یا نہ ہو حکومت ترمیمی بل کے ذریعہ یہ مسئلہ حل کرے گی۔

Advertisement

مزید پڑھیں

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

پاکستان میں پولیو بے قابو، صو بہ بلوچستان میں پولیو کا نیا...

واضح رہے کہ اس سے قبل سی ای او کیسکو نے زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی کی بحالی اور چھ گھنٹہ بجلی کی فراہمی جبکہ زمیندارایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ کمیٹی زرعی ٹیوب ویلوں کے ذمہ کیسکو واجبات، بجلی کے میٹروں کی تنصیب، زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سمیت دیگر متعلقہ امور پر سفارشات تیار کرے گی۔

جام کمال نے یہ بھی کہا تھا کہ بلوچستان میں بجلی کا مسئلہ حساس اور سنجیدہ ہے جسے اسلام آباد میں بیٹھ کر نہیں سمجھا جاسکتا جبکہ زمینداروں اور کیسکو کے درمیان اعتماد کی بحالی سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version