Advertisement

ایف بی آر کا ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے اہم قدم

increase in the exports after the change in the policy by FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے معاہدے پر دستخط کرلئے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اہم قدم کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت  تحت ایف بی آر وفاقی درس گاہوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لئے ٹیکس کلچر اور ٹیکس آگاہی  کو فروغ دینے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا انعقا د کرے گا۔

معاہدے کے تحت تربیتی سیشنز کے دوران اساتذہ اور طلبہ  کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ٹیکس  کی ملکی ترقی میں اہمیت ، ٹیکس ادا کرنے اور ٹیکس چوری  کی نشاندہی جیسے اہم مو ضو عات کو اجاگر کیا جائے گاتاکہ وہ آج کے طالب علم کل کے  ذمہ دار شہری ہونے کا کردار ادا کر سکیں۔

ایف بی آر دو لاکھ بیس ہزار طلبہ اور سات ہزار پانچ سو اساتذہ کو ٹیکس سے متعلقہ نصاب ، ٹریننگ سیشنز اور سیمینارز کے ذریعے تربیت فراہم کرے گا۔

Advertisement

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے نئی نسل کو ٹیکس کے متعلق آگاہی پھیلانے کی اس کوشش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایف بی آر اسی طرز پر تمام صوبوں کے ساتھ  بھی ان تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے گا۔

چئیرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ملک بھر میں ٹیکس سے متعلق آگاہی سیشنز اور سیمینار کرانے کو عملی جامہ پہنا رہا ہے تاکہ عوام کو ٹیکس کے بارے میں مزید آگاہی اور شعور دیا جا سکے۔

ان اقدامات کی بدولت ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے اور ریوینیو میں اضافہ ممکن ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version