Advertisement

پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

 ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کا آفتاب کھوکھر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ نئ ذمہ داری ، آپ کے شاندار سروس ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفیر کو حکومت کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں جبکہ بطور سفیر نامزدگی پر آفتاب کھوکھر کو مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version