Advertisement

بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے کو سزائے موت دی جائے، سراج الحق

سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ میں قرارداد پیش کی ہے جس میں مطالبہ کیا ہے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے کو سزائے موت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حجاب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے،مردان، ساہیوال اور پورے ملک میں خواتین اور بچیوں کی عصمت دری کی جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حیا کی چادر کے ساتھ ساتھ ترقی کرنا ہی جماعت اسلامی کا منشور ہے، جماعت اسلامی ایسا قانون بنانا چاہتی ہے جس میں بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا والدین کا فریضہ ہو۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے وہ امیدوار الیکشن میں حصہ لے جو میراث میں بہن کو حصہ دینے کا بیان حلفی جمع کرائے جبکہ جو شخص بہن کو میراث میں حصہ نہیں دے سکتا وہ قوم کے حقوق کی ادائیگی کیسے کرے گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ للہ نے خواتین کو برابری سے زیادہ حق دیا ہے، خواتین کا برابری کے حق کا مطالبہ اپنے حق سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے،ملک میں اس وقت ظلم اور ناانصافی ہے جبکہ حکمرانوں میں صلاحیت نہیں ہے کشمیر کی مائیں بہنیں ہماری طرف دیکھ رہی ہیں۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے،جان،عزت، مال اور اقدار محفوظ نہیں ہے لیکن ہم نے ملکر ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جس میں ایک غیر مسلم ھی خود کو محفوظ سمجھے۔

مزید پڑھیں

کورونا اور سیلاب سے حکمرانوں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا اور...

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اللہ نے انسان کو حق سچ کو کھول کر واضح کیا ہے جبکہ انسان کو عقل دی،انبیاء اور کتابیں مبعوث کیں تاکہ سچ اور جھوٹ واضح ہو۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بدھ مت، ہندو مت میں خواتین کا تمام برائیوں کی جڑ قرار دیا گیا ہے جبکہ اسلام دین فطرت ہے جس میں خواتین کو بہن، بیٹی، بہن کا مرتبہ دیا ہے اس مرتبے کے چہا کر بھی بدلہ نہیں جا سکتا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ اسلام میں بہتری کا معیار مرد یا عورت ہونا نہیں، بلکہ بہتری کا معیار تقوی ہے جبکہ ہمارے نبی نے آخری وصیت میں بھی غلاموں اور خواتین کے حقوق کی ادائیگی پر بھی زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version