Advertisement

وزیر خارجہ کا یورپی یونین سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے کا مطالبہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین سے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کروانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا  نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں   افغان امن عمل، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور عالمی سطح پر کورونا وبا ءپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین کے بروقت تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی کی وزیراعظم عمران خان کی تجویز کی حمایت پر یورپی یونین کا کردار قابل تحسین ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اس عالمی وبا ءپر قابو پایا بلکہ معیشت کے پہیے کو بھی رواں دواں رکھا۔پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ توقع ہے یورپی یوین دیگر ممالک کی طرح پاکستانی شہریوں کو اپنے ممالک میں جلد داخلے  ے لیے اہل قرار دے گا۔

شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی سفیر کی توجہ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین انسانی حقوق کی داعی ہونے کے ناطے بھارت پر زور دے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور بھارتی جیلوں میں مقید بے گناہ کشمیریوں کو فی الفور رہا کرے۔

دوران ملاقات وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کی مصالحانہ کوششوں، بین الافغان مذاکرات اور اس سلسلے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا بھی تذکرہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version