Advertisement

کراچی سرکلر ریلوے اہم منصوبہ ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے حکومت کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کی جانب سے منصوبے کے تیسرے مرحلے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا نظام واضع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے منصوبہ کراچی کے عوام کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرے گا اور سرمایہ کاری کیلئے بھی بہت پرکشش منصوبہ ہوگا۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو منصوبے میں شمولیت کیلئے ضروری اقدامات کا فوری آغاز کیا جائے گا اور کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر 2023 کے وسط تک مکمل کی جائے گی۔

Advertisement

وزارت منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کے حوالے سے اعلامیےمیں بتایا گیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے مختلف مراحل پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

 اعلامیے کے مطابق ہر مرحلے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں وزارت ریلوے، سندھ حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

 اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف مقامات پر انڈر پاسز پر بھی کام کا آغاز جلد متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version