Advertisement

سانحہ بلدی فیکٹری کیس، کب کیا ہوا ؟

11 ستمبر 2012 پاکستان کے لیے انتہائی خوفناک دن ثابت ہوا جب ڈھائی سو خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی تھی۔

تفصیلات کے مطابق 11 ستمبر 2012 کو  کراچی کے علاقے بلدیہ میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے سے 259 افراد زندہ جل گئے تھے۔

12 ستمبر 2012 کو فیکٹری مالکان کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

کیس کی شروعات سے انجام تک کئی موڑ آئے۔سانحہ بلدیہ کیس میں آٹھ سال  میں 171 سماعتیں ہوئیں۔

14 ستمبر2014  کو فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائلہ، ارشد بھائلہ اور راشد بھائلہ نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کی اور  دبئی چلےگئے۔

Advertisement

عوامی دباؤ بڑھا تو سندھ حکومت نےسندھ ہائیکورٹ کےسابق جج زاہد قربان کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹریبونل قائم کرديا۔ تحقیقاتی ٹربیونل نے واقعے کو شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دے ديا۔

آگ  لگانے کی اہم وجہ فیکٹری مالکان سے مانگا گیا بھتہ تھا،اس واقعے کا  بھانڈا اُس وقت پھوٹا جب ایم کیو ایم کارکن رضوان قریشی کے خلاف تفتیشی رپورٹ 7 فروری 2015 کو عدالت میں جمع کی گئی ۔

تفتیشی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ  بلديہ فیکٹری میں آگ لگی نہیں  بلکہ لگائی گئی تھی۔

23 فروری 2016 کو ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے بھی یہی رپورٹ دی اور   مقدمے  میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی بھی سفارش کردی۔

11 مارچ 2017 کو مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرديا گیا۔

19 ستمبر 2019 کو مقدمہ میں اس وقت اہم موڑ آيا  جب فیکٹری مالک ارشد بھائلہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ريکارڈ کرایا۔

Advertisement

نومبر 2019  میں استغاثہ کی جانب سے شواہد مکمل ہوگئے، عدالت نے چار سو گواہوں کے بیانات ريکارڈ کیے۔

3 فروری 2020 کو فریقین کے وکلا کے حتمی دلائل کا آغاز ہوا جو رواں ماہ 2 ستمبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 17 ستمبر کو سنایا جانا تھا تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے بغیرسماعت 22 ستمبر تک مؤخر کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version