Advertisement

شکایات موصول ہونے پر ایس بی سی اے کے تین افسران معطل

کرپشن کرنے کی شکایات موصول ہونے پر ایس بی سی اے کے تین افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کرپشن کی شکایات ملنے پر ایس بی سی اے کے تین افسران کو معطل کر دیا ہے۔

تینوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن ڈی جی ایس بی سی اے نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران کی کرپشن میں ملوث ہونے کی شکایت وزیر بلدیات کے آفس میں موصول ہوئی تھیں جبکہ معطل افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم سرور شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رفیع رضا اور بلڈنگ انسپکٹر شہزاد آرائیں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ افسران کے خلاف ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

Advertisement

تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سامت علی خان ہونگے جبکہ ڈائریکٹرز فرحان قیصر اور مشتاق سومرو کمیٹی کے ممبرز ہونگے اور کمیٹی خاص ٹرم آف ریفرنس کے مطابق کام کرے گی۔

کمیٹی مبینہ کرپشن کے الزام میں ملوث افسران کو شو کاز نوٹسز جاری کرے گی اور انکوائری کمیٹی 15 دن کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ڈی جی ایس بی سی اے کو جمع کرائی گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version