ایس ایس جی سی کا سرکاری نادہندہ اسپتالوں کی گیس کاٹنے کا فیصلہ

سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کی طرف سٕے بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) نے بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ این آئی سی ایچ اور لیاری جنرل اسپتال سميت دیگر اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
دیگر نادہندہ اسپتالوں میں کراچی سول ہسپتال کا ٹراماسینٹر،سندھ گورنمنٹ اسپتال، سول سروسز اسپتال نزد خالق دینا ہال اور آئی سی یو ٹراماسینٹر اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سول اسپتال کا ٹراما سینٹر پر 2 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد ،سندھ گورنمنٹ اسپتال نارتھ کراچی پر 26 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد،سول سرجن اسپتال ایم اے جناح روڈ پر 33 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔
اس کے علاوہ این آئی سی ایچ پر 52 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد ، لیاری جنرل اسپتال 22 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد ،آئی سی یو ٹرامااینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر 33 لاکھ 1 1 ہزار روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ان نادہندہ اسپتالوں کو متعدد بار گیس کے مد میں واجب الادا رقم جمع کرانے کے نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔ متعدد بار نوٹسز ملنے کے باوجود واجب الادا رقم ادا نہیں کی گئی۔
ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک واجب الادا رقم ادا نہیں کی گئی تو گیس کے کنکشنز منقطع کردیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News