Advertisement

اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، امریکی سفارتخانے کا پاکستان کیلئے سفری الرٹ جاری

امریکی سفارتخانہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کی اطلاعات پر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سفارتخانے کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق اسٹریٹ کرائمز کے زیادہ واقعات سیکٹرجی سکس،  ایف سکس،  ایف سیون، ایف ٹین،آئی نائن،اور آئی ٹین میں وقوع پزیر ہو رہے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ  ان جرائم کے واقعات میں مسلح ڈکیتیاں،موبائل فون چوری،پرس چھیننے اور گاڑیوں کی چوریاں شامل ہیں۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ  امریکی شہریوں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ ان جرائم کی اطلاع پر پولیس کے ردعمل کا دورانیہ مختلف ہو سکتا ہے۔

Advertisement

سفارتخانے  کی جانب سے کہا گیا کہ ان سیکٹروں اور مارکیٹوں میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

جاری الرٹ میں کہا گیا کہ  امریکی شہری اپنی امارت کا اظہار عوامی طور پر مت کریں۔ امریکی شہری ان مارکیٹوں اور سیکٹروں میں سفر کے دوران قیمتی زیورات اور گھڑیوں سے پرہیز کریں۔ بینکس اور اے ٹی ایم مشینوں پر جاتے  ہوئے بھی ہوشیار رہیں۔

امریکی شہریوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ  وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور  سیف ٹریولرز انرولمنٹ میں رجسٹر رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version