Advertisement

جعلی اکاونٹس کے کیسز، نیب افسران نے سیکورٹی مانگ لی

جعلی اکاونٹس

جعلی اکاونٹس کے کیسز میں نیب افسران کو خطرات لاحق ہونے لگے ہیں جس کے بعد حکومت سے سیکورٹی مانگ لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کے کیسز میں تحقیقات میں شامل نیب نے اپنی عمارت اور پراسیکیوشن ٹیم کیلئے سیکورٹی مانگ لی ہے۔

اس ضمن میں نیب کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے سیکرٹری داخلہ سے درخواست کی گئی ہے کہ موجودہ سیکورٹی صورتحال میں نیب افسران اورعمارت کو خطرات ہیں اسی لئے نیب افسران اور عمارت کیلئے سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جائیں۔

نیب راولپنڈی دفتر اور نیب ہیڈکوارٹر عمارت کیلئے سیکورٹی انتظامات کئے جائیں اور نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کو دفتر سے احتساب عدالت پہنچانے کیلئے رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں نیب مختلف انکوائریاں کررہا ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب پانچ ریفرنس دائر کرچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version