Advertisement

پاکستانی معیشت پھلنے پھولنے لگی، رپورٹ

عالمی وباء کے پھیلنے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے تھے لیکن وباء کے اثرات کم ہونے پر پاکستانی معیشت کے بہتر ہونے کی خبریں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ ’بلوم برگ‘ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وباء چھٹتے ہی پاکستانی معیشت پھلنے پھولنے لگی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی رخصتی کے بعد پاکستانی معیشت سمبھلنے لگی ہے جس میں ایندھن سے لیکر سیمنٹ تک کی فروخت ریکارڈ سطح کو چھو رہی ہے۔

مزید پڑھیں

عمران خان عالمی وبا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں میں نمبر ون قرار

وزیراعظم عمران خان کو عالمی وبا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں میں...

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ شعبہ مسلسل دوسرے ماہ سے نمو کے راستے پر چل رہا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد گاڑیوں کی فروخت بھی معمول پر لوٹ رہی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو عالمی وبا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں میں نمبر ون قرار دے دیا گیا تھا۔

برطانوی جریدے نے کورونا سے نمٹنے والے10کامیاب سیاستدانوں کی فہرست جاری کردی جس میں عمران خان کو کورونا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں میں نمبر ون قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی جریدہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے دوران امدادی فنڈ شروع کیا اور بےروزگار افراد تک بروقت مدد پہنچائی۔

برطانوی جریدہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت، چین، ایرن،عراق، افغانستان، بنگلہ دیش کا کوئی سیاستدان شامل نہیں جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل ہے۔

برطانوی جریدہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کانگریس وومین برائے نیویارک الیگزینڈریا کا دوسرا نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا تیسرا نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version