Advertisement

جعفر ایکسپریس ٹرین کی بوگی میں اچانک آگ لگ گئی

آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی بوگی میں اچانک آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین کی بوگی میں اچانک آگ لگ گئی۔ٹرین ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین کو روک کر قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کا واقعہ رونما ہونے کی اطلاع پہ مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔آگ کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مسافروں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان  بچائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹرین میں آگ لگنے سے بوگی میں مسافروں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

واقعے کی اطلاع  ملتے ہی فائر بریگیڈ  کا عملہ آگ پر قابو پانے کے  لیے روانہ ہوگیا ہے۔

Advertisement

آباد تھانے کی پولیس نے مسافروں کو فوری طور  پر ریسکیو کرکے محفوظ جگہ منتقل  کردیا۔

جعفر ایکسپریس ٹرین کوئٹہ سے راول پنڈی جا رہی تھی، آگ لگنے کے باعث ٹرین کو آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین کی انجن کے پاور پلانٹ سے اچانک آگ بھڑک آٹھی  تھی جس کے بعد آگ نے بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Next Article
Exit mobile version