بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ

ملک بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےاندر فراڈ کا انکشاف کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں منافع خور فرنچائز مالکان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کر کے مستحق اور غریب خواتین کے لاکھوں روپے ہتھیا لیے ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 88 فرنچائز مالکان نے خواتین کے انگوٹھوں کے نشانات کاپی کرکے رقم ہتھیا لی ہے جبکہ ینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کوخط لکھ دیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے فراڈ کرنے والے والوں کے خلاف ملک بھر میں کاروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردیئے گئے ہیں اور دو افراد گرفتار بھی کئے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News