مردم شماری کے معاملے میں سنجیدہ ہیں، کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرنے کہا ہے کہ ہم مردم شماری کے معاملے میں سنجیدہ ہیں اور اس کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے زون آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حیدرآباد کے منتخب نمائندوں کا شکریہ کرتا ہوں جنہوں نے مدعو کیا۔
اسد عمر نے کہا کہ حیدرآباد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے میٹنگز کی ہیں، چیف سیکریٹری سے بات ہوئی ہے ،یونیورسٹی کا کام جلد از جلد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم حیدرآباد کے نوجوانوں کا حق ہے،یہ حق حیدرآباد کے نوجوانوں کو دیں گے۔ حیدرآباد کی انڈسٹری کو بھی فروغ دیں گے۔ سندھ حکومت کی وجہ سے کچھ منصوبوں میں تاخیر ہوررہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کے منشور جڑے ہوئے ہیں۔ ہم کام کرتے ہیں تو سندھ حکومت اعتراضات کرتی ہے لیکن جو کام سندھ حکومت کو کرنے ہیں وہ نہیں کرتی تو پھر وفاق کو کرنا پڑتے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ کراچی پیکج کی طرح حیدرآباد کے لیے بھی منصوبہ بنانے جارہے ہیں جس میں سندھ حکومت سے مل کر کام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کہ ہم جزائر پر کوئی قبضہ نہیں کررہے ہیں،اس منصوبے سے اگر کوئی فائدہ ہوگا تو وہ صوبے کو ہی ہوگا۔پیپلزپارٹی کی حکومت نے جولائی 2020 میں جزائر کی زمین کی این او سی خود جاری کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔ کووڈ کی منصوبہ بندی پر امریکہ سمیت سارے بڑے ممالک پاکستان کی تعریف کررہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ عوام کو احتیاط جاری رکھنے کے لیے گذارش کروگا تاکہ کوئی مشکلات پیش نا آئیں۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے میں ہم سنجیدہ ہیں،اس کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اگر مردم شماری سے کراچی کی آبادی بڑھ جاتی ہے تو اس کا فائدہ وفاق کو نہیں سندھ کو ہی ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News