Advertisement

پاکستان اور ملائشیا کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، شاہ محمود قریشی

SMQ says that PDM jalsa is just a lame excuse on corruption

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ملیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری حسام الدین حسین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دوران رابطہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائشیا کے مابین پائے جانے والے دو طرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے، کورونا وبا کے دوران دو طرفہ مثالی تعاون کو سراہا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات اور روابط کے فروغ کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے دسمبر 2020 میں ملائشیاء میں ہونیوالے، ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے اجلاس کے کامیاب انعقاد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے دوران ملائشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر ملیشین وزیر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

رابطے کے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، ملائشیا کے ساتھ معیشت، تجارت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version