Advertisement

‎‎پی آئی اے اور ترکش ایئر لائن کا کوڈ شیئر معاہدے کو وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)  اور ترکش ایئر لائن کے درمیان جاری کوڈ شیئرمعاہدے کو وسعت دینے پر اصولی اتفاق ہوگیا۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے مطابق  سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے ترکش ایئر لائنز کے اعلیٰ حکام سے ترکی  میں ملاقات کی ۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی ترکش ایئر لائن کے سی ای او بلال اکشی اور چیرمین الکر آئچی سے ملاقاتیں ہوئیں۔

ملاقات میں سی ای او پی آئی اے  نے یورپی ملکوں کے لیے پروازوں سے متعلق ترکش ایئر لائن حکام سے بات چیت کی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ    پی آئی اے اور ترکش ائیر لائن کے درمیان جاری کوڈ شیئرمعاہدے کو وسعت دینے پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے۔

Advertisement

‎ترکش ائیرلائن کی جانب سے پی آئی اے کے ساتھ کارگو اشتراک  کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

‎سی ای او ارشد ملک  نے نئے استنبول ائیرپورٹ کا دورہ  بھی کیا اور انتظامیہ سے  بات چیت کی۔

‎پی آئی اے کے استنبول کےلیے  فضائی آپریشن شروع کرنے  کے لیے اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‎نئے استنبول ائیرپورٹ پر نصب بڑی اسکرینوں پر سی ای او پی آئی اے کو پاکستان اور ترکی کے پرچموں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version