Advertisement

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا بول نیوز کے صدرنبیل جکھورا کے اغواکا نوٹس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بول نیوز کے صدر نبیل جکھورا کے اغواکا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بول نیوز کے صدر نبیل جکھورا کے اغواکا نوٹس  لیتے ہوئے  وزارت داخلہ سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بول نیوز کے صدر کے اغواپر افسوس ہوا۔

رحمان ملک نے کہا کہ صحافی ہماری قوم کا سرمایہ ہیں، سیکرٹری داخلہ سے کل تک اغوا سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں

بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اورمعاون نائب صدر شبیہ الحسن اغوا

کراچی میں  بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اورمعاون نائب صدر...

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ابھی تک اس پر ایکٹو ہونا چاہئے تھا۔دیگر اداروں کو بھی ایکشن لینا چاہئے۔

واضح رہے کہ بول نیوز کے صدر  نبیل جکھورا  کو بول نیوز کے معاون  نائب صدر شبیہ الحسن  کے ہمراہ رات گئے آفس سے گھر واپس جاتے ہوئے گلشن اقبال سے نامعلوم افراد نے اغواکیا۔

ان کی گاڑی صبح سویرے سہراب گوٹھ سے ملی ۔ گاڑی لاک تھی  اور تمام سامان بھی گاڑی میں ہی موجودتھا۔

اطلاعات کے مطابق نبیل جکھورا اورشبیہ الحسن کو بیت المکرم کے قریب سے اغوا کیا گیا ہے۔

نبیل جکھورا کے موبائل کی آخری لوکیشن اسکیم 33 ٹریس ہوئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version