Advertisement

آصف زرداری نے 3 کرپشن کیسز میں بریت کی درخواست دائر کردی

سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  آصف زرداری نے 3 کرپشن کیسز میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  آصف زرداری نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

آصف زرداری کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں بری کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ  احتساب عدالت نے خلاف قانون بری کرنے کی درخواست مسترد کرکے ٹرائل شروع کیا۔

8  ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت پر بھی آصف زرداری کی جانب سے نئی درخواست دائر کی گئی۔

Advertisement

آصف علی زرداری نے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کا بینچ تبدیلی کی  بھی استدعا   کرتے ہوئے کہا کہ  میری درخواست ضمانت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ سماعت کریں۔

آصف زرداری نے کہا کہ  پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنسز میں چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کرچکے ہیں۔8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں ضمانت پر بھی چیف جسٹس سماعت کریں۔

درخواست میں سابق صدر نے استدعا کی  تینوں ریفرنسز خارج کرکے بری کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version