Advertisement

گستاخانہ خاکوں پر مسلم امہ میں غم و غصہ ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  گستاخانہ خاکوں پر مسلم امہ میں غم و غصہ ہے۔

 ملتان  میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ   گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر قراداد منظور کی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ   حکومت پاکستان عوام کے جذبات سے باخبر اور ترجمانی کر رہی ہے۔پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا۔

کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے واقعات  پر ان کا کہنا تھا کہ    کچھ ایسی قوتیں موجود ہیں جو پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر پر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت کی ہے۔  قوم نے پہلے بھی دہشت گردی پر قابو پایا آئندہ بھی انہیں شکست دیں گے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردوں کے سہولت کار ہوتے ہیں۔  پاکستان میں ہونے والے واقعات سہولت کاروں کے بغیر ممکن نہیں  ہیں۔

مہنگائی سے متعلق با ت کرتے ہوئے انہونے کہا کہ مہنگائی بے شک ہے، اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  گندم کی امپورٹ کی جا رہی ہے، جس سے کمی پوری ہوگی۔   فلور ملز کے لیے کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  سندھ میں بھی آٹے کی قیمتوں کو قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے ج رہے ہیں۔ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version