Advertisement

پاکستان روس کے ساتھ مراسم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ  پاکستان روس کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی مراسم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں روس کے سفیر  نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہ  دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے علاقائی امن اور ترقی میں مدد ملے گی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ  خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال مستحکم رابطہ کاری کی متقاضی ہے۔  دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، سفارتی و اقتصادی تعاون میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بین الاقوامی سطح پر تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔  پاکستان اور روس کے تعلقات خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی مفید ثابت ہو رہے ہیں۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ  تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے علاوہ دوسرے شعبوں میں تعاون  کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے دونوں ملک سنجیدگی کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ  باہمی تعاون کے ذریعے تجارتی سطح پر رابطوں کو بڑھانے  کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ روس اور پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان ایک پرُ امن ملک ہے اور امن اور ترقی کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔  پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے دوطرفہ تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

روسی سفیر نے کہا کہ   پاکستان ،روس کے لیے انتہائی اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version