Advertisement

پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین کو حادثہ

پشاور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس کو خیرپور کے قریب  حادثہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پشاور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس   کا انجن خیرپور اسٹیشن کے قریب ٹریک سے اتر گیا تاہم ٹرین  کسی بڑے حادثے سے بچ گئی۔

ٹرین کا انجن بوگیوں سے الگ ہوکر ٹریک سے اُتر گیا۔ ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک کردیا گیا ہے  جبکہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں ہیں ۔

ریلوے حکام کا کہناہے کہ  عوام ایکسپریس کے پٹڑی کے اترنے کے باعث ڈاؤن ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے ۔ ریلوے ٹریک کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے سکھر سے کرین منگوائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version