Advertisement

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی جانب سے آپریشن  کیا گیا ہے جس میں 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن کیا گیا ہے جبکہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں مبینہ دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ دشت میں فائرنگ کے بعد مزید نفری طلب کرکے دشت اور اطراف میں فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ بعد چار دہشت گرد مادے گئے جبکہ دہشتگردوں کے مکان سے خودکش جیکٹیں،اسلحہ،دھماکہ خیز مواد، کیمرا کارڈز اور بارودی برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی کاروائی میں مارے جانیوالے ایک دہشتگرد کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئی جبکہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا اور مارے جانیوالے دہشتگرد عبدالکریم نے لشکر جھنگوی سیف اللہ گروپ کی بنیاد رکھی  تھی، مارے جانیوالے دہشتگرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ رکھی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version