Advertisement

سندھ پولیس کی اعلیٰ قیادت کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ

سندھ پولیس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے 60 روز کی چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے قانونی کارروائیوں میں سیاسی دباؤ کو کسی بھی طور پر برداشت نہ کئے جانے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کی اعلیٰ قیادت آئی جی مشتاق مہر اور ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی جانب سے چھٹیوں کی درخواست  سندھ حکومت کو ارسال کی جارہی ہیں جبکہ اس سے متعلق کوئی بھی اپنا  مؤقف پیش نہیں کررہا ہے۔

سیاسی مداخلت کے باعث پولیس افسران کی جانب سے چھٹیوں پر جانے کے لئے درخواستیں تیاری کرلیں گئیں ہیں جبکہ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بھی چھٹیوں کی درخواست ایس این جی ڈی کو بھیج دی ہے۔

اس ضمن میں سندھ پولیس کے ترجمان موقف دینے سے گریز کرنے لگے ہیں ۔

Advertisement

سندھ پولیس کی اعلیٰ قیادت میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے اپنی چھٹیوں کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدرکے خلاف ایف آئی آر کے واقعے میں پولیس افسران کو بے عزت کیا گیا اور ایف آئی آر کے معاملے میں افسران سے ناروا رویئے پر تمام پولیس افسران کو دھچکا لگا۔

عمران یعقوب نے لکھا ہے کہ دباؤ کے اس ماحول میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی مشکل ہے، اس دباؤ سےنکلنے کیلیےمجھے 60 روز کی رخصت درکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version