پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کورونا کے باعث انتقال کرگئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سینئر رہنما و وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
راشد ربانی کے انتقال پر پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ راشد ربانی پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ تھے ۔
آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی قیادت اور جمہوریت کیلئے راشد ربانی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سینئر پارٹی رہنما راشد ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشد ربانی کا شمار محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم کی جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News