پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز کا پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے کا فیصلہ

پاکستان بھر میں نیٹ فلکس کی طرز کا پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے او ٹی ٹی لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
We at @MinistryofST are all set to launch Pakistan’s first OTT Tv (Pak version of #Netflix) Technology part is complete have asked PEMRA to prepare a guideline on content and we will be all set to launch in PPP mode, it ll be just another humble contribution..
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 23, 2020
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز کا پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جس میں فلمیں ، ڈرامے ، شوز کی سروس دستیاب ہوگی۔
پاکستان کا پہلا OTT لانچ ہونے جا رہا ہے، (Netflix کی طرز پر) ہم نے ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کر لیا ہے PEMRA کو کہا ہے کہ وہ Content پر گائیڈ لائین تیار کر لے جوں ہی پیمرا کی گائیڈ لائیں ملتی ہے ہم پارئیویٹ کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور OTT سروس شروع کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 23, 2020
اس ضمن میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر لکھا کہ ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کرلیا گیا جبکہ پیمرا کو بھی نشریاتی مواد پر گائیڈ لائن تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ جیسے ہی پیمرا کی گائیڈ لائنز ملتی ہیں نجی کمپنیز کے اشتراک سے او ٹی ٹی سروس شروع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News