Advertisement

وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام

پاسپورٹ

وزارت داخلہ کی جانب سے بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے  بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد نکالنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق جائزہ کمیٹی کا اجلاس 4 سال کی تاخیر سے وزیر داخلہ کا نوٹس لینے کے بعد منعقد ہوا ہے جس میں بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ہدایت کی ہے کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹریٹ شہریوں کی سہولت کے ہر ممکن اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 7 سو 25 افراد موجود ہیں جبکہ جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں میرٹ پر بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے پر غور کیا جائیگا اور جائزہ کمیٹی میں بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ جائزہ کی ہدایت پر کمیٹی کا اجلاس سال میں 2 بار باقاعدگی سے منعقد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version