Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا کے اغواء کی مذمت

اعجاز احمد شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اور معاون نائب صدر شبیہ الحسن کے اغواء کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز کے پروگرام ’اب پتا چلا‘ میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اور معاون نائب صدر شبیہ الحسن کے اغواء پر اظہار افسوس کیا ہے اور اس کے ساتھ  ہی ساتھ کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بول نیٹ ورک کے اس حالیہ اغواء کے حادثے کے حوالے سے کیس بھی درج کیا جاچکا ہے تاہم قبل از وقت کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر امن کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی خراب امن و امان کی صورتحال اور دیگر بگڑتے ہوئے حالات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ دشمن ملک اٹھاتے ہیں اور یہ تمام عناصر معیشت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں

بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اورمعاون نائب صدر شبیہ الحسن اغوا

کراچی میں  بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اورمعاون نائب صدر...

میزبان اسامہ غازی کے ایک سوال کے جواب میں اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ہمیشہ سے تیار ہے لیکن یہ سب کے سامنے واضح ہے کہ کون کام نہیں کرنا چاہتا ہے اور اپنے مفادات کو سامنے لے آتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version